جئے پور 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن کی جانب سے راجستھان میں انتخابی تیاریوں کا پیر اور منگل کو جائزہ لیا جائیگا ۔ چیف الیکشن کمشنر او پی راوت ‘ الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ ‘ ڈپٹی الیکشن کمشنر سندیپ سکسینہ اور دوسرے عہدیدار ان تیاریوں کا جائزہ لیں گے ۔ یہ عہدیدار پیر کو قومی جماعتوں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کرینگے ۔ بعد ڈویژنل کمشنروں کا اجلاس ہوگا اور ضلع الیکشن آفیسرس ‘ آئی جیز ‘ ایس پیز اور دیگر سے انتخابی تیاریوں پر بات چیت کی جائے گی ۔