الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی شکایت

لکھنؤ۔ 24 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج چیف منسٹر یوپی اکھیلیش یادو کے مبینہ تبصرہ پر کہ سماج وادی پارٹی کارکن ’’لاٹھی مار ہولی‘‘ کھیلیں گے جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمیشن سے موسومہ اپنے مکتوب میں ریاستی نائب صدر بی جے پی جے پی ایس راتھوڑ اور پارٹی کے انچارج کدیپ پتی ترپاٹھی نے الزام عائد کیا کہ اکھیلیش یادو ایٹاوہ کے رائے دہندوں کو دھمکا رہے ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ایک غریب خاندان کے رکن ہیں جبکہ ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس قائدین ان پر شخصی تنقید کررہے ہیں۔