الیکشن ڈیوٹی پر حاضر ہونے سے انکار پر اسکول ہیڈ ماسٹر معطل

گلبرگہ:2جون کو منعقد شدنی گرام پنچایت الیکشن کے لیے خصوصی طور پر اسسٹنٹ پولنگ آفیسر مقرر کیے جانے کے احکامات کو قبول کرنے سے انکار کرنے کی پاداش میں ڈپٹی کمشنر اور ضلع الیکشن آفیسر مسٹر وپل بنسل نے آج ایک اسکول ہیڈ ماسٹر کو خدمات سے فوری طور پر معطل کر دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ایک پریس ریلیز کے مطابق گلبرگہ تعلقہ کے ڈونگر گائوںکے سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر مسٹر پنڈالک کو فوری اثر کے تحت انتخابی ڈیوٹی کی ذمہپ داری قبول کرنے سے انکار کرنے کی پاداش میں ڈپٹی کمشنر نے خدمات سے معطل کر دیا ہے۔جب یہ حکم نامہ انھیں پیش کیا گیا تو انھوں نے اس پر مسترد لکھ کر اپنی دستخط کے ساتھ حکام کو لوٹایا تھا۔انھوں نے کہا کہ کرناٹک سول سرویس ایکٹ 1957کنٹرول اینڈ پیل رول کے تحت عدول حکمی کا الزام معطل شدہ ٹیچر پر عائد کر تے ہوئے انھیں خدمات سے فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔