الیکشن میں مستعمل آٹووں کے کرایہ عدم ادائیگی

یلاریڈی ۔ 8 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ان دنوں ہی الیکشن میں استعمال کئے گئے گاڑیوں کے کرایوں کیلئے ڈرائیورس نے یلاریڈی آر او آفس پہنچے ۔ جہاں پر ان لوگوں نے A.R.O مسٹر سرینواس کمار سے بات کی اور کہا کہ انتخابات کے اختتام پر ہے انہیں اب تک کرایہ ادا نہیں کیا گیا ہے ۔ کرایہ سے ہی ہمارا گھر چلتا ہے کہہ کر اس سے کئی مرتبہ آفس کے چکر کاٹ چکے ہیں ۔ فوری کرائے ادا کرنے ARO سے خواہش کی ۔ گاڑیوں کے استعمال کرنے والوں سے تفصیلات معلوم کر کے بہت جلد کرایہ ادا کرنے کا تیقن دینے پر یہ واپس ہوئے ۔ منڈل گندھاری پر بھی الیکشن خانگی گاڑیوں کے کرایہ کیلئے مالکان اور ڈرائیورس مشکلات سے دوچار ہیں ۔ گزشتہ ماہ 14 اپریل کی RDO سے اجازت نامہ لا کر چار گاڑیوں کو جس میں اشوک ، سوامی ، گوپال ، کانشی رام شامل ہیں ۔ ان گاڑیوں کو الیکشن خدمات کیلئے عہدیداروں نے استعمال کیا ۔ 14 اپریل سے 30 ارپیل تک اپنے قبضہ میں گاڑیوں کی رکھ کر کرایہ ادا نہ کرنے پر برہم ہیں ۔ کرایہ یلاریڈی تحصیل آفس پر ملے گا کہنے پر یلاریڈی آئے جہاں پر گندھاری پر پیدا کرایہ ملنے کی بات کہیں گئی ۔ اور تحصیلدار وجئے بھاسکر سے ربط پیدا کیا گیا ۔ انہوں نے کسی اور کا نام بتایا اس طرح گاڑیوں کے مالکان کو کرایہ نہ دیتے ہوئے ادھر اُدھر گھمایا جارہا ہے جس سے یہ لوگ تشویش کا شکار ہیں ۔ جبکہ تمام منڈلوں پر کرایہ ادا کردیئے گئے ہیں صرف یلاریڈی گندھاری کے گاڑیوں کے کرایہ ادائیگی میں عدم دلچسپی سے کام لیا جارہا ہے ۔ متعلقہ عہدیداروں سے اس طرف توجہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے ۔