الیکشن آفیسرس کے تربیتی اجلاس کا انعقاد

نظام آباد :13؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف الیکشن آفیسر مسٹر رجت کمار ، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ، ریٹرننگ آفیسر کے ساتھ ٹورازم ہوٹل میں ایک تربیتی اجلاس منعقد کیا ۔ تربیتی اجلاس میں ضلع کلکٹر اور ریٹرننگ آفیسر نے شرکت کی ۔ ضلع کلکٹر نظام آباد رام موہن رائو ، ضلع کلکٹر کاماریڈی ستیہ نارائنا نے اس تربیتی اجلاس میں متحدہ ضلع نظام آباد کی جانب سے شرکت کی ۔ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر انتخابی مانٹرننگ پر ماہرین کے ذریعہ تربیت دی جارہی ہے ہر الیکشن آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر پر ایک نوڈل آفیسر ہوں گے اور ریٹرننگ آفیسر انہیں تربیت دیں گے ۔ ریٹرننگ آفیسرس کے امتحانات بھی منعقد کئے جارہے ہیں ۔ امتحانات میں کامیاب افراد کو سرٹیفکٹ بھی دیا جائیگا اور ناکام ہونے والوں کو دوبارہ 20؍ فروری کے روز ڈگری میں امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔ وجئے واڑہ سے آنے والے الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

گرام پنچایتوں کے انتخابات
نظام آباد :13؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گرام پنچایت انتخابات کے موقع پر جن گرام پنچایتوں میں انتخابات نہیں ہوئے تھے میں انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ ضلع کے 2 گرام پنچایتوںکے 11وارڈس میں انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ 14؍ فروری سے 16 ؍ فروری تک پرچہ نامزدگی کا ادخال ، 20؍ فروری کے روز پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کی جائے گی اور 28؍ فروری کے روز صبح 7 بجے سے رائے دہی اور رائے شماری کی جائے گی ۔