قارئین کے لیے سیاست کی لاجواب مہا بچت اسکیم ، الیف اشیاء کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بدلتے دور کے ساتھ اشیاء کے معیار اور قیمتوں میں بھی غیر معمولی تبدیلیاں آرہی ہیں ۔ صارفین کی پسند میں بھی تبدیلی دیکھی گئی ۔ صارفین یہی چاہتے ہیں کہ انہیں مناسب و واجبی داموں پر معیاری اشیاء دستیاب ہوں ۔ چاہے وہ کھانے پینے کی اشیاء ہوں یا پھر زیب و زیبائش کا سامان ، کپڑے دھونے کے صابن ہو یا ڈٹرجنٹ ، کھوپرے کا تیل ہو یا پھر بالوں کو نرم و ملائم اور چمکدار بنانے والے شامپو اور چہرہ پر تازگی لانے والے صابن صارفین معیار اور قیمتوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں ۔ روزنامہ سیاست نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنے قارئین کی بھر پور رہنمائی کی ہے ۔ تعلیمی شعبہ میں نونہالان ملت کی رہنمائی کا فرض ادا کیا تو تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار و ملازمتوں کے مواقع کے بارے میں واقف کرایا ۔ اسی طرح سرکاری ملازمتوں بالخصوص محکمہ پولیس میں ہزار کے قریب مسلم نوجوانوں کی بھرتیاں کرائیں ۔ ہر معاملہ میں اپنے قارئین کو فائدہ پہنچانے کی پالیسی کے ایک حصہ کے طور پر سیاست نے انہیں کم سے کم داموں میں الیف برانڈس کی معیاری اشیاء فراہم کرنے کا آغاز کیا اور یہ اسکیم بہت جلد غیر معمولی مقبولیت حاصل کر گئی ۔ کیوں کہ قارئین سیاست جان گئے ہیں کہ تقریبا 9 اشیاء پر مشتمل 500 روپئے مالیتی جو کٹ صرف 250 روپئے میں دیا جارہا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ اس کٹ میں چہرے کو ترو تازہ رکھنے اور نکھار پیدا کرنے والے صابن خوشبو کا معطر احساس پیدا کرنے والا ٹالکم پاوڈر ، بالوں کے گھنے چمکدار اور مضبوط بنانے مشہور شامپو ، راحت و فرحت کا احساس دلا کر طبیعت میں تازگی پیدا کرنے والی چائے کی پتی ، برتنوں کو چند منٹوں میں چمکدار بنانے والا ڈش بار ، کپڑوں میں نئی جان ڈالنے والا واشنگ پاوڈر اور بالوں کو سیاہ بناکر شخصیت کو معتبر بنانے والا کھوپرے کا تیل ، الیف برانڈس کے اعلیٰ معیار کے واضح ثبوت ہیں ۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ سیاست نے اپنے قارئین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اخبار کے اندرونی صفحہ پر ہر پیر تا جمعہ مہا بچت کوپن کا تراشہ شائع کرتا ہے ۔ ان 5 کوپن کو جمع کر کے اے اے کے کامپلکس ، مقابل فتح میدان ( مغربی حصہ کی جانب ) پر جمعہ تا اتوار جمع کراتے ہوئے 500 روپئے مالیتی اشیاء صرف 250 روپئے میں حاصل کریں ۔ ان تمام اشیاء کا ایم آر پی 500 روپئے ہے ۔ ایسے میں اس کی بازاری قیمت کہیں زیادہ ہوسکتی ہے ۔ اس بارے میں قارئین فون 8885551345 اور 9963704024 پر ربط کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ۔ سیاست کے ایک قاری انجینئر عظمت علی نے بتایا کہ وہ اس اسکیم کے آغاز کے ساتھ ہی الیف برانڈس کی اشیاء استعمال کررہے ہیں جو اعلیٰ معیار کی ہیں ۔ سیاست نے اس اسکیم کے ذریعہ قارئین کے لیے بچت کا ایک ذریعہ بتایا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے اپنے بھائی بہن اور دیگر رشتے دار بھی الیف پراڈکٹس کٹس حاصل کررہے ہیں ۔