حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : قارئین سیاست کو انتہائی کم قیمتوں پر الیف برانڈ کی اشیاء کی فراہمی کا دوسرا ہفتہ بھی کامیاب رہا ۔ دس اہم اشیاء پر مشتمل سیاست ریڈرس کٹ جس کی بازاری قدر 500 روپئے ہے پیر تا جمعہ 5 کوپنس جمع کرنے والوں کو صرف 235 روپئے میں فراہم کی جارہی ہے ۔ گذشتہ ہفتہ کی طرح اس مرتبہ بھی قارئین کی ایک کثیر تعداد نے پیر تا جمعہ جمع کردہ 5 کوپنس پیش کرتے ہوئے واشنگ پاوڈر ، ٹیلکم پاوڈر ، نہانے کے صابن ، کپڑوں وغیرہ کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے ڈٹرجنٹس اور سوپ ( صابن ) ، شیمپو ، کھوپرا کا تیل ، برتنوں کی صفائی کے لیے ڈش واش پاوڈر اور مچھروں سے بچاؤ کے لیے مچھر بتی پر مشتمل الیف برانڈ کی کٹس حاصل کی ۔
الیف برانڈس کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں قارئین سیاست کے غیر معمولی حوصلہ افزاء ردعمل کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ روزنامہ سیاست نے اردو جاننے والوں میں اپنی زبان کے تئیں جو ذمہ داری کا احساس پیدا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔ الیف برانڈس کی کٹ حاصل کرنے والے مرد و خواتین کی تعداد سے سیاست کے قارئین کی غیر معمولی تعداد کا بھی اندازہ ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ پیر تا جمعہ 5 کوپنس پیش کرتے ہوئے 500 روپئے کی الیف برانڈ کٹ صرف 235 روپئے میں حاصل کی جاسکتی ہے ۔ جمعہ سے اتوار تک قارئین دس اشیاء پر مشتمل یہ کٹ حاصل کررہے ہیں ۔
آج کوپنس جمع کرتے ہوئے کٹ حاصل کرنے کے لیے پہنچے کئی قارئین سے ہم نے بات کی ۔ سنتوش نگر کے عبدالرحمن صاحب نے بتایا کہ الیف برانڈ نے عین رمضان کے موقع پر سیاست کے تعاون سے اس اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے ۔ 500 روپئے کی کٹ کی 235 روپئے میں فراہمی مہنگائی کے اس دور میں ایک نعمت ہے ویسے بھی کل بجٹ پیش کیا جانے والا ہے ایسے میں تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے ۔ لیکن الیف برانڈ والوں نے رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی یہ اسکیم شروع کرتے ہوئے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ کٹ 235 روپئے میں ہی فراہم کی جائے گی اس طرح سے قارئین سیاست کو نصف سے زائد رقم کی بچت ہورہی ہے ۔ ملے پلی کے مختار صاحب کے مطابق انہوں نے اسکیم کے پہلے ہفتہ میں ہی اپنے اور بہن کے لیے دو کٹ حاصل کرنے کی خاطر 10 کوپنس جمع کروائے تھے اور حقیقت میں انہوں نے آزمائش کے طور پر یہ کٹ حاصل کی تھی
لیکن الیف برانڈ اشیاء کی کٹ ان کی آزمائش پر پوری اتری ہے ویسے بھی آج کل سستے داموں میں معیاری اشیاء کہاں ملتی ہیں ۔ تارناکہ سے آئی ایک طالبہ نے جن کے والد برسوں سے سیاست کا مطالعہ کرتے ہیں ۔ بتایا کہ الیف برانڈ کے شیمپو اور صابن بہت معیاری ہیں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے کسی بھی پراڈکٹ میں حرام اشیاء استعمال نہیں کی گئیں ۔ اس طالبہ نے اپنا نام نہ بتاتے ہوئے کہا کہ الیف برانڈ کا صابن ، شمپو ، کھوپرا کا تیل اور ٹیلکم پاوڈر یقیناً معیاری ہیں ۔ الیف برانڈ کے عملہ کے مطابق الیف صابن ، شمپو ، ٹیلکم پاوڈر میں طبی افادیت کے حامل پودے ، اور جڑی بوٹیاں استعمال کی گئی ہیں ۔ ساتھ ہی ان اشیاء کی تیاری میں دودھ ، شہد ، گھی گوار کا پتہ ، بادام ، ناریل ، آملہ وغیرہ استعمال کیا گیا ہے ۔ یہ تمام اشیاء انسان کی خوبصورتی میں اضافہ اور گوری رنگت کا باعث بنتے ہیں جب کہ الیف شمپو بالوں کو مضبوط اور چمکدار بناتا ہے ۔ قارئین سیاست الیف برانڈ کی اس اسکیم کے بارے میں دیگر تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8885551345 ۔ 9963704024 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔