الہ آباد میں پارٹی کارکنوں سے راہول گاندھی کی ملاقات

الہ آباد،27 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر رہل گاندھی نے چتر کوٹ جاتے وقت الہ آباد میں بمرولی ایئر پورٹ پر کچھ دیر کے لئے رکے پارٹی کے سینئر لیڈر پرمود تیورای اور انوگرہ نارائن سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔ تیوری نے اس بارے میں بتایا کہ مسٹر گاندھی نے دہلی سے چتر کوٹ جاتے وقت بمرولی ایئر پورٹ پر تقریبا 20 منٹ رک کر کارکنوں سے تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر تیواری نے بتایا کہ کسی قسم کی کوئی خاص بات چیت نہیں کی گئی ۔ سینئر لیڈر نے بتایا کہ چترکوٹ(مدھیہ پردیش) میں راہول گاندھی تین ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ مسٹڑ گاندھی کے ساتھ مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر کمل ناتھ اور مدھیہ پردیش انتخابی مہم کمیٹی کے صدر جیوتیرادتیہ سندھیا تقریبا 11.20 بجے چارٹر پلین سے چترکوٹ کے لئے روانہ ہو گئے ۔