الکٹرک شاک لگنے سے ایک شخص ہلاک

شمس آباد ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع مدن پلی کتہ تانڈہ میں آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں الکٹرک شاک لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب مناوت ریڈیا 35 سالہ ساکن مدن پلی کتہ تانڈہ آج صبح پانچ بجے الکٹرک وائر لگا رہا تھا کہ اچانک اسے الکٹرک شاک لگا اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد رورل سب انسپکٹر ست نارائن نے مقدمہ درج کرلیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثا کے حوالے کردیا ۔۔

1095 گرام سونے کے ساتھ
چار خواتین ایرپورٹ پر گرفتار
شمس آباد ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ، کسٹمس عہدیداروں نے چار خواتین کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے 1095 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح جدہ سے فلائیٹ نمبر SV754 کے ذریعہ چار خواتین شمس آباد ایرپورٹ پہنچے ان کی تلاشی لینے پر چاروں خواتین کے پاس سے 1095 گرام سونے کے کڑے اور چوڑیاں برآمد ہوئی جن کی مالیت تقریبا 30 لاکھ روپئے کو ضبط کرتے ہوئے ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔۔