لکھنو 12 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی پر جوابی تنقید کرتے ہوئے بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے الزام عائد کیا کہ مودی الور عصمت ریزی معاملہ پر گندی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو اگر دلتوں سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو انہیں ماضی میں ( جب بی جے پی برسر اقتدار تھی ) پیش آئے مظالم کے واقعات پر استعفی پیش کردینا چاہئے ۔ مودی نے الور معاملہ پر مایاوتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سارے معاملہ پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہیں اور انہیں دلتوں سے ہمدردی ہوتی تو وہ راجستھان میں کانگریس حکومت کی تائید سے دستبردار ہوجاتیں۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان کی حکومت اگر اس معاملہ میں کوئی سخت کارروائی نہیں کرتی ہے تو ان کی پارٹی یقینی طور پر کوئی سیاسی فیصلہ کریگی ۔