الوال میں نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی جو شادی شدہ خاتون کے ساتھ فراری کے بعد جیل کی سزاء کاٹ چکا تھا۔ الوال پولیس کے مطابق 22 سالہ ماریہ داسی جو راجونگر ویکر سکشن علاقہ کے ساکن اسرائیل کا بیٹا تھا، سال 2018ء میں ماریہ داسی کی دوستی ایک شادی شدہ خاتون سے ہوئی جس کی عمر تقریباً 34 سال بتائی گئی ہے۔ یہ خاتون چنگی چرلہ علاقہ میں رہتی تھی جس کے دو بچے ہیں۔ خاتون سے دوستی، محبت اور مبینہ ناجائز تعلقات میں بدل گئے اور ماریہ داسی خاتون کے ساتھ فرار ہوگیا۔ خاتون کے رشتہ داروں کی شکایت اور اس کی تلاش پر دباؤ کے بعد پولیس نے داسی کو گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دیدیا تھا۔ خاتون کا اعلیٰ ذات اور با اثر طبقہ سے تعلق بتایا گیا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد ماریہ داسی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ الوال پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔