الوال میں قحبہ گری کا اڈہ بے نقاب

حیدرآباد۔8فبروری ( سیاست نیوز) سائبرآباد کی زونل ٹاسک فورس پولیس نے الوال کے رہائشی علاقہ میں چلائے جارہے قحبہ گری کے اڈہ پر دھاوا کرتے ہوئے ایک خاتون دلال اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ الوال کے سائی نگر کالونی میں واقع ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے قحبہ گری کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے اس میں ملوث خاتون دلال روزی جس کا تعلق کیرالا سے بتایا جاتا ہے کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ دلال روزی کیرالا سے لڑکیوں کو حیدرآباد لاتی اور اس کاروبار میں ملوث کرتی ۔ پولیس نے دھاوے کے دوران 50سالہ وینکٹ ریڈی اور 30سالہ یادگیری کو گرفتار کرلیا اور وہاں سے موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے الوال پولیس کے حوالے کردیا ۔