الوال میں سڑک حادثہ، خاتون کی موت

حیدرآباد ۔ /19 اگست (سیاست نیوز) الوال کے علاقے حکیم پیٹ جنکشن کے قریب پیش آئے ایک واقعہ میں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ایک خاتون کو ٹکر دیدی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ پی لکشمی ساکن الوال جو کل رات حکیم پیٹ وائی جنکشن کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں اسے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ اس حادثہ میں موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہوگیا اور اسے بھی دواخانہ میں شریک کیاگیا ۔ پولیس نے خاتون کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔