الوال میں خاتون کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ بھوانی جو سوریہ نگر علاقہ کے ساکن سائیلو کی بیٹی تھی ۔ ذہنی طور پر معذور تھی ۔ اس خاتون کی شادی نہیں ہوئی تھی ۔ اس خاتون نے سابق میں تین مرتبہ خودکشی کا اقدام کیا تھا تاہم اس میں وہ ناکام رہی تاہم کل رات اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔