الوال میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /19 مئی ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔جس کو بے روزگار ی کے سبب اس کے گھر والوں نے ڈانٹ ڈپٹ کا شکار بنایا تھا ۔ الوال پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ ناگاراجو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ٹیلی کام نگر الوال میں رہتا تھا ۔ راجو شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ جو کثرت سے شراب نوشی کیا کرتا تھا ۔ اس کی اس عادت اور کام پر نہ جانے سے راجو کے گھر والوں نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر راجو نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔