وقار آباد 24 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع رنگا ریڈی نواب پیٹ منڈل مستقر میں نو تعمیر شدہ مسجد حسینی کا مولانا حافظ علیم الدین کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر خطاب کریت ہوئے مولانا حافظ مفتی امجد نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے۔ مساجد کی تعمیر کروانا ثواب جاریہ ہے۔ اس کو آباد کرنا ہر مسلمام کا کام ہے کیونکہ کئی مساجد ہے لیکن آباد کرنے والے بہت کم اور اس دور جدید میں کئی بہترین خوبصورت مساجد کی تعمیرات ہورہی ہے لیکن مسلمان مسادج سے دوری اختیار کررہے ہیں۔ صرف چند لوگ ہی نمازیں ادا کررہے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ ہر مسلمان کو چاہئے کہ روزانہ 5 وقت کی نماز کو ادا کریں۔ مولانا نے کہا کہ اللہ کے رسول ؐ مساجد میںہی اسلام کی ساری چیزوں کو صحابہ ؓ کو سکھاگئے تھے۔ صحابہ مسجدوں میں حلقے لگا کر دین سیکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی چیز کام نہیں آئے گی انسان کے عمل اور اس کا دین کام آنے والا ہے۔ مولانا نے کہا کہ سب سے قیمتی دولت اللہ نے ہمیں ایمان کی دی ہے جو ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمین سے بھی زیادہ ہے اور نماز مومنکا ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کی تعمیر کرنے والوں اور انہیں آباد کرنے والوں کے گھروں کو اللہ تعالی آباد کریں گے ہمیں ایمان کو بچا کر چلنا چاہئے کیونکہ یہ دور ایمان کو خطرہ میںڈالنے والا دور ہے ۔ اس کی حفاظت کریں۔ مولانا علیم الدین نے بتایا کہ نواب پیٹ منڈل مستقر میں مسلمانوں کی کثیر آبادی ہے لیکن یہاں پر کئی سالوں سے مسجد نہیں تھی۔ مسجد نہ رہنے کی وجہ سے یہاں سے مسلمانوں کو نماز ادا کرنے میں کافی دشواری یش آرہی تھی۔ انہو ںنے کہا کہ مسجد تو تعمیر ہوچکی ہے اسے آباد رکھنا اب یہاں کے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ۔ اس مسجد کی مکمل تعمیر کیلئے مالی تعاون الحاج اقبال حسین ساکن حیدرآباد نے کیا ہے ۔ اقبال حسین نے بتایا کہ انہوں نے یہ مسجد ان کے والدہ کے نام پر تعمیر کروائی ہے۔ اس موقع پر مولانا ارشد، محمد طاہر، نواب پیٹ،چڈیگڈہ اور اطراف و اکناف کے مواضعات اور حیدرآباد کے کئی لوگ موجود تھے۔