ونپرتی میں جلسہ سیرت النبیؐ سے مولاناپی ایم مزمل و مفتی تجمل حسین کا خطاب
ونپرتی۔12فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تمام مسلمان اپنے مسلک پر مضبوطی کے ساتھ عمل کرتے ہوئے متحد ہونا آج وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا پی ایم مزمل رشادی والا جاہی بنگلور نے کیا۔ مستقر ونپرتی میں نوجوانان اہل سنت و الجماعت کی جانب سے منعقدہ جلسہ سیرت النبیؐ و عظمت اولیاء اللہ میں وہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہاکہ آج یہود و نصاریٰ مسلمانوں میںاختلاف پیدا کرنے کی ناپاک سازش کررہے ہیں اور اس کا ان کو فائدہ ہورہا ہے اور مسلمان آپس میں اختلافات کا شکار ہورہے ہیں ۔ ایک مسلک والے دوسرے مسلک کو کافر تک کا فتویٰ جاری کررہے ہیں جو ایک بہت بڑا نقصان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صحابہ کے ساتھ اللہ نے جو مدد و نصرت کا معاملہکیا تھا ویسا معاملہ آج بھی ہونے تیار ہے لیکن مسلمان اللہ کے احکامات کو اور نبیؐ کی سنتوں پر عمل کریں ۔ نبیؐ تمام امت کیلئے رحمت بن کرآئے ہیں ‘اس لئے ہم اپنے اندر اچھے اخلاق کوپیدا کریں ۔ جو دین آج تک ہم تک پہنچا ہے وہ اخلاق سے ہی پہنچا ہے ۔ تلوار کے بل بوتے پر دین نہیں پھیلا بلکہ دین اخلاق کے ذریعہ پھیلا ہے ۔ اس سے قبل مفتی محمد تجمل حسین قاسمی اپنے خطاب میں کہا کہ اُمت مختلف طبقات اور گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے جو امت کیلئے ایک بڑا المیہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نبیؐ کی آخری وصیت نماز کی پابندی کی تھی لیکن آج افمت نماز کو پس پشت ڈال دیا ۔ نماز جیسا اہم عمل کو امت نے چھوڑ دیا ۔ اپنا سر اللہ کے سامنے جھکانے کے بجائے غیر اللہ کے سامنے جھکانے کو بہت بڑا اعزاز سمجھا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور اختلافات کا دور نہیں ہے بلکہ اتحاد کا دور ہے ۔ آپس میں بھائی چارگی کو بڑھاوا دینے کی انہوں نے اپیل کی اور سلام کو عام کرنے کی ترغیب دی ۔ اس سے قبل مولانا محمد الیاس رشادی مخاطب کرتے ہوئے اولیاء اکرام عظمت اور ان کے تعلیمات پر مفصل روشنی ڈالی ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد ریاض کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ مفتی اشرف علی ‘ حافظ محمد یعقوب نے نعتیہ کلام پیش کیا ۔ جلسہ میں مولانا عبدالوراث قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ اس جلسہ میں مولانا شیخ خالد امام قاسمی کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جلسہ رات دیر گئے اختتام کو پہنچا ۔