نندیال یکم فروری (ذریعہ فیاکس ) نیشنل ڈگری کالج میں سیرت النبی ، و حدیث کی روشنی میں شہر نندیال کے ڈگری انٹر و ہائی اسکول کے تقریبا 500 طلباء و طالبات میں تحریری،تقریری و نعتیہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ ان مقابلوں میں کامیاب و مستحق طلباء و طالبات میں تقسیم انعامات کا جلسہ نیشنل ڈگری کالج کے آڈیٹوریم میں آواز کمیٹی کے ڈیویژن صدر حافظ امجد پاشاہ صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس جلسہ کے مہمان خصوصی نندیال کے آر ڈی او سری نرسمہلو، نیشنل گروپ آف کالجس چیر مین ڈاکٹر ایس امتیاز احمد، نندیال ڈیویژن کے ڈپٹی ڈی ای او محترمہ طاہر سلطانہ اور آواز کمیٹی کے ضلع صدر جناب محمد مرتضی رہے ۔ سب سے پہلے آر ڈی او نرسمہلو نے کہا کہ شہر میں آواز کمیٹی مسلمانوں کی ترقی و بہبودی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے جو کام کررہی ہے اس کی بھر پور ستائش کی ۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ اسلام شانتی کا راستہ بتانے والا مذہب ہے ۔
اللہ اور رسول کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے تعلیم کی طرف توجہ دینے سے زندگی میں ترقی کرسکتے ہے بعدازاں نیشنل گروپ آف کالجس کے چیر مین ڈاکٹر ایس امتیاز نے اپنے خطاب میں نبیؐ کے بتائے راستے پر روشنی ڈالی ۔ بعدازاں مولانا عبداللہ اور مولانا عبدالرحمن نے طلبہ سے خطاب کیا۔ ڈپٹی ڈی ای او محترمہ طاہرہ سلطانہ نے بھی خصوصا طالبات سے نماز اور قرآن پڑھکر اللہ و رسول کو نہ بھولنے اور وقت کی قیمت کو جاں کر اپنی منزل کو حاصل کرنے کی خواہش میں لگے رہنے کی زور دار اپیل کی ۔ جلسہ کے اختتام پر سیرت النبی قرآں و حدیث کی روشنی میں جو مقابلوں میں اچھے نشانات پاکر انعام کے مستحق ہوئے ایسے 50 طلبہ میں میمونٹوس کے ساتھ اسناد بھی آر ڈی او نرسمہلو ، امتیاز احمد، محترمہ طاہرہ سلطانہ اور محمد مرتضی کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے ۔ انعام یافتہ طلبہ کی تفصیل اس طرح ہے تحریری اردو میڈیم میں ڈگری، پہلا انعام ایس صبیحہ ،دوسرا انعام نیہا جبین ،تیسرا رضوانہ بیگم ،تحریری تلگو میڈیم ڈگری پہلا انعام شنو،دوسرا عظمی، تیسرا ظہیر ،تحریری جونیر اردو میڈیم پہلا انعام ،ابراہیم دوسرا عبدالکریم ،تیسرا ظہیر تحریری تلگو ، ہائی اسکول، پہلا انعام ،رقیب الدین دوسرا حمید اللہ تیسرا ثناء اللہ نعت، پہلا انعام صدام حسین ،دوسرا رحیم النساء ،تیسرا صبیحہ غیر مسلم طلبہ تلگومیڈیم تحریری پہلا،سرینواسولو،رام سنکیاء دوسرا ورونی، تیسرا انعام پرینی اور جاہنومی۔