القدس کی آزادی کے لئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا خاتمہ ضروری

ملیشیا میں الاقصی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا‘ ملکی اور غیر ملکی دانشوروں اور اسکالرز نے مشترکہ قرارداد کو منظور کیا۔
کوالالمپور۔ملیشیا کے شہر پترا جایا میں الاقصی کانفرنس کا انعقادکیاگیاجس میں شریک ملکی او رغیرملکی دانشواروں او راسکالرز نے مشترکہ قرارداد کومنظور کیا۔

الاقصیٰ کانفرنس کے شرکاء نے عالم اسلام پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطین اور القدس کی آزادی کے لئے ناجائز صیہونی حکومت کے ساتھ تمام سیاسی اور اقتصادی تعلقات منقطع کرتے ہوئے کہاکہ اختتامی بیان میں صیہونی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بحالی چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ القدس کی آزادی کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ناجائز صیہونی حکومت کے ساتھ سیاسی تجارتی تعلیمی اور دیگر شعبوں میں ہرقسم کے تعلقات کو ختم کیاجائے۔

ڈاکٹر محمد خیر الدین امان رازالی نے کہاکہ اسرائیل کے خلاف صرف ایک ملک کا بائیکاٹ کرنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اس حوالے سے تمام اسلامی ممالک کو متحد ہونا پڑے گا۔ اس قرارداد میں مزیدکہاگیا ہے کہ مسئلہ فلسطین او رالقدس کو اسکول اور اعلی تعلیمی نصاب میں شامل کرناچاہئے جس کا مقصد عالم اسلام بالخصوص مسلم نوجوانوں کو اس حوالے سے آگاہی دینا ہے۔