ریاض۔ 28 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں فلسطینی انتظامیہ کے سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کی زیارت کے خواہش مند سعودی شہریوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔ فلسطینی سفیر باسم الآغا نے کہا کہ سفارتخانہ القدس کی زیارت کے خواہشمند افراد کو مدد فراہم کرنے کے قابل ہے اور اسرائیلی ہٹ دھرمی کے باوجود ہم سعودی شہریوں کے سفر میں سہولت پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔