القاعدہ کے 8 مشتبہ دہشت گرد سعودی عرب کے حوالے

ریاض ،2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن نے القاعدہ کے آٹھ مشتبہ دہشت گرد سعودی عرب کے حوالے کردیئے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان منصور الترکی نے بتایا کہ یمن نے دونوں ممالک کے مشترکہ سیکوریٹی آپریشنس کے دوران گرفتار 8 مشتبہ القاعدہ دہشت گردوں کو سعودی حکام کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن آئندہ فبروری میں مزید 29 انتہائی مطلوبہ دہشت گردوں کو بھی سعودی عرب کے حوالے کرے گا۔