القاعدہ کے لیڈر برائے یمن نے ٹرمپ کا مذاق اڑایا

صنعا ۔ /5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے یمن کے لئے قائد نے ایک آڈیو ریکارڈنگ جاری کی ہے ۔ جس میں انہوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤز کا ’’نیا بے وقوف‘‘ قرار دیا اور کہا کہ امریکہ کے حالیہ حملے سے 25 افراد کا ایک گروپ بشمول 11 خواتین و اطفال ہلاک ہوگیا ۔ اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے قاسم الریمی نے کہا کہ وائٹ ہاؤز میں ایک بے وقوف پہونچ گیا ہے اور یہ سبکدوش ہونے والے صدر پر ایک کاری ضرب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام 25 مہلوکین جو ان /29 جنوری کے فضائی حملے میں ہلاک کئے گئے ۔ ان میں بیشتر مہلوک یا زخمی امریکی سپاہیوں کی کثیر تعداد شامل ہے ۔ یہ آڈیو ریکارڈنگ حقیقی ہے یا نہیں فوری طور پر اس کی توثیق نہیں ہوسکی ۔ لیکن آواز سابق ریکارڈنگ میں الریمی کی آواز کے مماثل ہے ۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں امریکہ کا ایک سیل سپاہی ہلاک ہوگیا تھا ۔ تاہم القاعدہ کے سربراہ برائے یمن کا دعوی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 11 خواتین و اطفال شامل تھے ۔