صنعاء ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جزیرہ نما عرب میں موجود القاعدہ سے وابستہ اسلام پسندوں کو یمن میں القاعدہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ امریکہ کو نشانہ بنائیں۔ یہ ہدایت امریکا کی طرف سے داعش پر حالیہ دنوں سے جاری بمباری کے رد عمل کے طور پر کیا گیا ہے۔القاعدہ کی طرف سے جاری کی گئی یہ ہدایت انصار الشرعیہ کے ٹوئٹر کے ذریعے سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں اے کیو اے پی نے کہا ہے کہ ہم اپنے عراقی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا گیا
” ہم تمام اسلامی گروپوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امریکا کے جہاد کے بارے میں فوجی، معاشی اور ابلاغی سطح کے منصوبوں کے جواب میں اس کا پیچھا کیا جائے۔اس اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ” ہم ہر مسلمان اور خصوصا ان مسلمانوں کو جو امریکا میں داخل ہو سکتے ہیں کہتے ہیں کہ وہ اپنے بھائیوں کی بہادری کے ساتھ مدد کریں۔ ”تاہم خبر رساں ادارے نے اس ٹوئٹر کے مصدقہ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا ہے۔ واضح رہے امریکہ نے پچھلے ہفتے سے عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کر رکھی ہے۔