طرابلس ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی افریقہ میں سرگرم القاعدہ نے آج ان رپورٹس کی تردید کی ہے جہاں یہ کہا گیا ہیکہ سابق سربراہ مختار بالمختار لیبیا میں امریکی فضائی حملہ میں ہلاک ہوچکا ہے جو گذشتہ ہفتہ انجام دیا گیا تھا۔ القاعدہ نے آن لائن پوسٹ کئے گئے بیان میں یہ وضاحت کی جس میں واضح طور پر کہا گیا ہیکہ مجاہد خالد ابوالعباس نہ صرف زندہ ہے بلکہ صحتمند ہے۔