القاعدہ جیسی تنظیموں سے نمٹنے ملک تیار

نئی دہلی 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ اروپ رانا نے آج کہا کہ القاعدہ جیسے دہشت گرد گروپس سے ملک کو خطرہ لاحق ہے لیکن ملک ان سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ہندوستان کو لاحق القاعدہ کے خطرہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ذرائع ابلاغ اور سراغ رسانی محکموں نے کل کہا کہ القاعدہ نے ایک نئی شاخ قائم کی ہیں تا کہ ہندوستان میں جہاد کا آغاز کیا جائے ۔ اپنی خلافت قائم کی جائے اور برصغیر ہند میں شرعی قوانین نافذ کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں قاعدۃ الجہاد کے قیام کا اعلان الشباب نے کیا تھا جو سماجی نیٹ ورک پر شائع کیا گیا تھا۔صیانتی محکموں کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو برصغیر ہند میں تازہ دھمکیوں کے مقصد سے جاریکیا گیا ہے۔