العزیزیہ کیس : فیصلہ ٹالنے نواز شریف کی درخواست مسترد

اسلام آباد۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں قومی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق العزیزیہ اور ہل میٹل معاملے میں فیصلے کو کچھ دنوں کے لئے ٹالنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے اپنی بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں معاملوں کا فیصلہ پیر کے دن 24 دسمبر کو ہی سنائے جائیں گے ۔دفاعی وکیل منور دگل اور وکیل زبیرخالد نے حسن نواز کی برطانیہ کی جائیدادوں کی تفصیلات اور اس سے متعلق دستاویزات سونپیں۔اسپیشل وکیل سردار مظفر عباسی نے ان دستاویزوں کو جمع کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کو ان دستاویزوں کی جانچ کا حق ہے ۔اس درمیان احتساب عدالت کے جج نے پولس کو حکم دیا کہ فیصلہ سنائے جانے کے وقت عدالت کے اندر کسی بھی اخباری نامہ نگاروں کی موجودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔