پنجاب میں دہشت گرد حملے کی پاکستانی مذمت

اسلام آباد ۔ 27 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج ہندوستان کی ریاست پنجاب میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دلی ہمدردی سوگوار ارکان خاندان کے ساتھ ہے ۔ 7 افراد بشمول ایس پی ہلاک کردیئے گئے ۔ کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری کردہ بیان میں دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر توسیع کی مذمت کی گئی ہے اور ارکان خاندان کو تعزیت پیش کی گئی ہے ۔