قاہرہ ۔ 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے نئے صدر عبدالفتح السیسی کی حلف برداری تقریب کے دوران ایک خاتون پر جنسی حملہ کا اسکینڈل منظرعام پر آیا اور نئے صدر کیلئے ایسے واقعات پر قابو پانا ایک چیلنج بن گیا ہے۔ یو ٹیوب پر یہ ویڈیو تیزی سے پھیل گیا جس میں ایک پولیس عہدیدار کو متاثرہ خاتون کو بمشکل ہجوم سے باہر نکالنے کی کوشش کرتے دکھا گیا۔ حملہ آوروں نے اس خاتون کی عزت تار تار کردی اور اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔ یہ ویڈیو تحریر اسکوائر پر لیا گیا اور نئے صدر کی حلف برداری کا جشن منانے کیلئے جمع افراد میں چند نے یہ کارروائی کی ۔پولیس نے اس سلسلہ میں تاحال 7افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔