چسٹر لی اسٹریٹ ، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) السٹیر کک آج 10,000 ٹسٹ رنز مکمل کرتے ہوئے سچن تنڈولکر کے مقابل سب سے کم عمر بیٹسمن بن گئے جبکہ سری لنکا نے انگلینڈ کو دوسرا ٹسٹ اور سیریز جیتنے کیلئے 79 کا ٹارگٹ مقرر کیا۔ چوتھے روز دنیش چندیمل کی سنچری (126)، کپتان انجیلو میتھیوز (80) اور رنگنا ہیرتھ (61) کی ففٹیوں نے سری لنکا کو 475 تک پہنچایا۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 498/9d کے جواب میں مہمان ٹیم محض 101 پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
اوپل کے اسٹیڈیم کا نام بدلنے کا
منصوبہ نہیں : ایچ سی اے
حیدرآباد ، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایچ سی اے ارشد ایوب نے واضح کیا ہے کہ اوپل میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا نام بدلنے کی تجویز نہیں ہے۔ گزشتہ روز صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس انیل کمار یادو کی قیادت میں کانگریس ورکرز کے گروپ نے اسٹیڈیم میں احتجاج کرتے ہوئے تبدیلیٔ نام کی تجویز کی مخالفت کی۔ تب ایچ سی اے کی میٹنگ اسٹیڈیم میں جاری تھی۔ ارشد ایوب میٹنگ سے باہر آئے اور احتجاجی کانگریس ورکرز کو مخاطب کرتے ہوئے وضاحت کردی کہ نام تبدیل کرنے کی تجویز بہت پہلے ہی رد کی جاچکی ہے۔