الخیر ٹیلرنگ سنٹر محبوب نگر میں جلسہ تقسیم اسناد

محبوب نگر۔/28جون، ( ذریعہ ڈاک) جماعت اسلامی ہند محبوب نگر کی جانب سے چلائے جانے والے ادارہ الخیر ٹیلرنگ سنٹر میں 26جون کو جلسہ تقسیم اسناد منعقد کیا گیا۔ جلسہ کی صدارت محترمہ فرزانہ بیگم ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند نے کی۔ محترمہ رشیدہ بیگم ٹیلرنگ انسٹرکٹر نے ٹیلرنگ سنٹر کی رپورٹ پیش کی اورطلبہ کی کارکردگی اور ٹیلرنگ سنٹر کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ اس بیاچ میں 18طلباء نے ٹیلرنگ کا امتحان پاس کیا ہے۔ طلباء کی جانب سے تیار کئے گئے مختلف ڈریس کے نمونوں کی بھی نمائش کی گئی۔ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے اور امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔