الخبر میں عید ملاپ تقریب

ریاض ۔ 23 اگست (ای میل) ہر سال کی طرح اس سال بھی عید ملاپ تقریب کا اہتمام جس میں قرب و جوار کے کافی لوگوں نے شرکت کی، جس میں خاص کر سید عبدالحئی منور، سید عبدالقادر سکندرآبادی، سید مقصود وسیم، سید ثناء اللہ ارشد، محمد ضیاء الحسن نعیم، عبدالحق مجاہد، سید اسحاق محمودی وغیرہ تمام لوگوں نے حج 1439 کے کامیاب انعقاد پر سعودی حکومت اور حج والینٹروں کی پرزور الفاظ میں ستائش کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ان تمام افراد کا حج قبول کرے۔ (آمین ثمہ آمین) اور ساتھ ساتھ ہندوستان کی ریاست کیرالا میں سیلاب سے متاثرین کی بازیابی اور ان تمام افراد کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اس کامیاب تقریب اور عید کی مبارکباد دینے والوں میں المصدق سوسائٹی صدر سید محمود تشریف اللہ، محمد افتخار علی خان، سید عاطف ملک (حال مقیم متحدہ عرب امارات) حافظ سید عبدالعزیز احسن، حافظ سید خوندمیر سراج (حال مقیم امریکہ)، سید الہداد منصور وغیرہ۔ اپنے ملک سے دور ہونے کے باوجود اس طرح کی تقاریب کا اہتمام پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا گیا۔ پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا اور رات تقریباً ایک بجے سید اسحاق محمودی کے شکریہ کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا۔