نظام آباد:27؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتظامیہ الحراء سوپر مارکٹ نظام آباد نے افتتاح کے موقع پر اپنے گاہکوں سے یہ وعدہ کی تھا کہ وہ بہترین اعلیٰ کوالیٹی کے اشیاء خورونوش کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ خدمات انجام دیتے رہینگے اور اس کے ساتھ اعلان بھی کیا گیا کہ عنقریب سامان ضروریہ کی خریدی پر انعامی اسکیم منعقد کی جائے گی جو الحمد للہ اپنے گاہکوں کے تعاون و اشتراک سے آج تکمیل کو پہنچی ۔ گذشتہ یکم ؍ ستمبر 2015ء کو اس انعامی اسکیم کے کوپن کی اجرائی عمل میں لائی گئی اور اختتام 15؍ جنوری 2016 ء کو عمل میں لایا گیا ۔ اس سلسلہ میں کوپنس کیلئے مقررہ نشانہ تکمیل کو پہونچا اور 24؍ جنوری کو ایک شاندار انعامی ڈرا پروگرام کا دوپہر میں گولڈن فنکشن ہال پر انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ فنکشن ہال الحرا ء سوپر مارکٹ کے خریداروں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔ ہر ایک کے پاس کوپنس موجود تھے اور وہ اپنے اپنے کوپنس کے نمبرات کو ڈرا کیلئے پرُ امید تھے ۔ اسی موقع پر ڈرا کے آغاز سے قبل جناب سید مقصود عالم سجادہ نشین و مالک مدینہ جویلرس کی صدارت میں پروگرام جاری ہوا۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مسرز اظہر فاروقی موظف لکچرار، محمد جاوید علی نمائندہ سیاست ، محمد بلیغ احمد نمائندہ منصف ، محمد نعیم قمر نمائندہ عوام ٹی وی چینل، سید عثمان علی مدیر فکر جمہور، سید اسد مدیر آج کا تلنگانہ ، سید یٰسین علی مدیر انوار دکن کے علاوہ محمد حبیب احمد معتمد حج سوسائٹی نظام آباد، محمد حبیب خان ( محکمہ پولیس ) نے شرکت کی ۔ محمد جاوید پروپرائیٹر الحرا گروپ نے ڈرا کے آغاز کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر پہلے ڈرا پریشر کوکرس، دوسرا ، گیس اسٹود، تیسرا ڈنر سٹ ،چوتھا ڈرا مکسر گرائنڈر پانچواں واٹر فلٹرس ،چھٹواں ڈرا ویڈیو کان واشنگ مشن ، ساتویں مرتبہ قرعہ کیلئے ایک کوپن کا ڈرا ہوا اور کوپن نمبر 3301 ( شیخ الیاس ) کو بمپر انعام سامسنگ کمپنی کا ریفریجریٹر دیا گیا ۔ اس پروگرام کے کامیاب انعقاد کیلئے محمد خالد ، محمد واجد ، محمد ماجد، محمد فیروز ، محمد شاہدکے علاوہ محمد ساجد نے گرانقدر خدمات انجام دیں۔انتظامیہ الحراء نے اعلان کیا کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہم اپنے گاہکوں کی مزید بہتر خدمت کیلئے پلاننگ کررہے ہیں اور ایک قلب شہر عظیم الشان سوپر مارکٹ کے آغاز میں مصروف ہیں گاہکوں اور برادران اسلام تعاون درکار ہے ۔ محمد ماجد نے آخر میں شکریہ ادا کیا اور پروگرام اختتام پذیر ہوا۔