الحاج محمد سلیم چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ کی دعوت افطار

وزراء ، چیرمین کارپوریشن ، علماء کرام اور جناب عامر علی خاں کی شرکت
حیدرآباد۔13جون(سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ و رکن قانون ساز کونسل الحاج محمد سلیم کی جانب سے نمائش میدان میں منعقدہ دعوت افطار میں ریاستی حکومت کے کابینی وزرائ‘ ارکان قانون ساز کونسل‘ اعلی عہدیدار‘ علماء و مشائخین کے علاوہ شہر حیدرآباد کی دیگر سرکردہ شخصیتیں موجود تھیں ۔ الحاج محمد سلیم کی دعوت افطار میں شرکت کرنے والوں میں قابل ذکرڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی‘ وزیر آبپاشی جناب ٹی ہریش راؤ‘ریاستی وزیر فینانس جناب ای راجندر‘ جناب این نرسمہا ریڈی وزیر داخلہ‘ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست‘جناب محمد فاروق حسین‘ جناب جی وویک مشیر برائے ریاستی حکومت‘جناب محمدمسیح اللہ خان صدرنشین تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی ‘ جناب سید اکبرحسین صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن‘ جناب قمرالدین صدرنشین تلنگانہ ریاستی اقلیتی کمیشن‘جناب میر عنایت علی باقری صدرنشین سیٹ ون‘ جناب یوسف زاہد صدرنشین تلنگانہ کھادی ولیج بورڈ ‘ مسٹر بی موہن راؤ مئیر جی ایچ ایم سی ‘ ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین ‘ مسٹر ایم مہندر ریڈی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس‘ مسٹر انجنی کمار کمشنر آف پولیس‘ڈپٹی کمشنر آف پولیس جناب کے بابو راؤ‘ جناب محمد تاج الدین‘ جناب شاہنواز قاسم‘ جناب ایم اے وحید‘ ڈاکٹر ایس اے شکور‘ مولانا سید شاہ قبول پاشاہ قادری شطاری‘ مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی‘ مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم‘ مولانا محمد رضوان قریشی‘ مولانا سید نثار حسین حیدر آقا‘ مولانا ملک معتصم خان‘ مولانا سید پیر شبیر نقشبندی افتخاری کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔ جناب شاہ عالم رسول خان صدرنشین شاداں گروپ‘ جناب وحید احمد ایڈوکیٹ‘ جناب خواجہ قیوم انور ‘ حافظ صابر پاشاہ ، جناب وحید احمد ایڈوکیٹ ‘ جناب خواجہ معزالدین ایڈوکیٹ کے علاوہ شہر کی اہم شخصیتیں موجود تھیں۔افطار سے قبل مصری قرأ نے جو کہ عالمی قرآنی مہم کے سلسلہ میں ہندستان کا دورہ کر رہے ہیں کی جانب سے ان کے اپنے مخصوص لحن میں قرآن مجید کی قرأ ت کا مسحور کن مظاہرہ کیا گیا۔ بعد ازاں مولانا سید پیر شبیر نقشبندی افتخاری نے عالم اسلام کے امن و امان کیلئے خصوصی دعاء کی ۔ نماز مغرب کی امامت کے فرائض مولانا حافظ رضوان قریشی خطیب و امام مکہ مسجد نے انجام دیئے ۔جناب محمد سمیر و جناب محمد سلمان فرزندان جناب الحاج محمد سلیم نے دعوت افطار میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔