پورٹو الیگرے۔یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جرمنی نے الجزیرا کو ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد 2-1گول سے شکست دے کر ٹورنمنٹ کی آخری 8 ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے۔پورٹو الیگرے میں منعقدہ مقابلے میں عام خیال یہی تھا کہ جرمنی کی ٹیم باآسانی پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی الجزیرا کی ٹیم کو قابو کر لے گی تاہم یہ میچ اس ورلڈ کپ کے حیران کن میچوں میں سے ایک ثابت ہوا۔اس میچ کے پہلے ہاف کی ابتدا میں زیادہ تر کھیل الجیزیرا کے حق میں ہی ہوا اور جرمنی نے مخالف گول پر کئی حملے کئے جو ناکام بنا دیے گئے۔تاہم دس منٹ کے کھیل کے بعد الجزیرا کی ٹیم میں ایک نئی پھرتی دکھائی دی اور سلیمانی اور سوڈانی نے جرمنی کے دفاعی کھلاڑیوں کی غلطیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی اچھی مواقع بنائیں لیکن وہ ان کوششوں کو گول میں نہ بدل سکے۔17ویں منٹ میں الجزیرا کے اسلام سلیمانی نے ہیڈر کے ذریعہ گیند جرمن گول میں ڈال تو دی لیکن ریفری نے ان کے آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے یہ گول مسترد کر دیا۔خیال رہے کہ جرمنی گزشتہ تین ورلڈکپ مقابلوں کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر چکی ہے اور ورلڈکپ کی تاریخ میں کوئی بھی ٹیم لگاتار تین سے زیادہ مرتبہ سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائی۔
خیال رہے کہ الجزیراکی ٹیم اس ورلڈ کپ میں ہیڈر کے ذریعہ سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم ہے۔پہلے ہاف کے باقی وقت میں بھی تیز اور جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا لیکن فریق گول کرنے میں ناکام رہے۔دوسرے ہاف میں کھیل کی تیزی برقرار رہی اور جرمنی کی جانب سے گول کرنے کی متعدد کوششیں الجزیرا کیپر رئیس بولہی نے ناکام بنائیں۔ مقررہ وقت میں میچ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے بعد اضافی وقت کے پہلے ہاف کے دوسرے ہی منٹ میں جرمنی کے متبادل کھلاڑی آندرے شولا نے گول کر کے جرمنی کو برتری دلوا دی۔
اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں جرمن کھلاڑیوں نے الجزیراکے فارورڈز کو گول کرنے کے بہت کم مواقع دیئے جبکہ خود الجزیراگول پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کا نتیجہ میسوت اوزل کیگول کی صورت میں برآمد ہوا۔اس گول کے ایک ہی منٹ بعد الجزیرا کے جبو نے گول کر کے جرمنی کی برتری کم کر دی۔برتری کم کرنے کے بعد الجزیرا کی ٹیم نے میچ برابر کرنے اور مقابلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ تک لے جانے کی بہت کوشش کی لیکن وقت کی قلت کی وجہ سے ناکام رہی اور ورلڈ کپ 2014 میں اس کا سفر ناک آؤٹ راؤنڈ تک ہی محدود رہا۔الجزیرا کے ورلڈ کپ سے اخراج کے بعد اب اس ٹورنمنٹ میں صرف یورپی اور شمالی و جنوبی امریکہ کی ٹیمیں ہی باقی رہ گئی ہیں۔اب کوارٹر فائنل میں جرمنی کا مقابلہ فرانس سے ہوگا جس نے ناک آؤٹ راؤنڈ میں نائجیریا کو شکست دی ہے۔
روزہ شکست کی وجہ نہیں : رئیس
ll جرمنی کے خلاف اضافی وقت میں الجیریا کی شکست کو روزہ کی وجہ قرار دیئے جانے کے سوال کو مسترد کرتے ہوئے الجیریا کے گول کیپر رئیس محمد بولہی نے کہا کہ جرمنی کے خلاف کھلاڑیوں کا روزہ رکھنے کی وجہ سے شکست نہیں ہوئی ہے۔ جرمنی کے خلاف مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے رئیس نے کہا کہ رمضان میں ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو روزہ میں فٹبال کھیلنا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن جرمنی کے خلاف اضافی وقت میں ٹیم میں جو گول بنانے کے موقع دیئے وہ شکست کی اصل وجہ ہیں۔