الجیریا کا آج روس کے خلاف اہم مقابلہ

کیوری ٹیبا۔ 25؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ الجیریا کو کل یہاں روس کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلہ میں ورلڈ کپ کی تاریخ بنانے کا موقع حاصل ہے، کیونکہ روس کے خلاف کامیابی کے ذریعہ وہ چار مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے بعد پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلہ میں رسائی حاصل کرسکتی ہے۔ الجیریا کے لئے کامیابی ناک آؤٹ مرحلہ میں بغیر کسی اعداد و شمار کے پہنچا سکتی ہے جب کہ اگر روس کے خلاف وہ مقابلہ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تو پھر پہلے ہی گروپ سے اگلے راؤنڈ میں پہنچ چکی بلجیم کو جنوبی کوریا کم از کم 3 گولس کے فرق سے شکست نہیں دینی چاہئے۔

رونالڈو کی ٹیم کو پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کا خطرہ
براسیلیا۔ 25؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کے رواں ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کا خطرہ ہے، کیونکہ کل اسے گھانا کے خلاف اپنے گروپ کا آخری مقابلہ کھیلنا ہے۔ پرتگال جوکہ فیفا کی درجہ بندی میں چوتھے مقام پر فائز ہے، لیکن گروپ جی میں اسے چوتھا اور آخری مقام حاصل ہے۔ پرتگال کو گھانا کے خلاف واضح کامیابی اور دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا پڑرہا ہے۔