الجزیرہ کے قید نامہ نگار کا سیسی کو عطیہ

قاہرہ ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) الجزیرہ کے قید صحافی نے 15 ہزار مصری پونڈ صدر مصر جنرل السیسی کے بحالی معیشت فنڈ میں بطور عطیہ دیتے ہوئے عالمگیر سطح پر برہمی پیدا کردی ہے۔ مصری نژاد کینیڈا کے شہری محمد فضیل فہمی نے جنہیں ان کے دیگر دو ساتھی صحافیوں کے ساتھ 7 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ یہ عطیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب جنرل سیسی نے قید خانہ کا دورہ کیا تو اس موقع پر محمد فضیل نے یہ عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ اس سوال پر کہ کیا اس عطیہ کا مقصد صدر سے معافی حاصل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ان کی رہائی کا عطیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔