اقوام متحدہ کا فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ

اقوام متحدہ، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے ۔مسٹر گوٹریس نے ‘فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بین الاقوامی دن’ کے موقع پر چہارشنبہ کو کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کے تئیں اپنے عزائم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔قابل ذکر ہے کہ ہر سال 29 نومبر کو ‘فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بین الاقوامی دن’ منایا جاتا ہے ۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا‘‘فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کہا‘‘ آئیے ہم فلسطینی عوام کے حقوق کو دلانے اور فلسطینی اور اسرائیلی لوگوں کے لئے مساوات، امن، انصاف، سلامتی اورپر وقار مستقبل بنانے کیلئے اپنی وابستگی کی تصدیق کریں۔