ریاض 27 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی زیر قیادت فوجی اتحاد نے ‘ جو یمن میں نبرد آزا ہے ‘ اقوام متحدہ پر الزام عائد کیا کہ اتحادی فضائی حملوں پر اس کا رویہ جانبدارانہ ہے ۔ اقوام متحدہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اتحادی افواج کے حملوںمیں باغیوں کے کنٹرول والے علاقہ میں درجنوں بچے بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اس جانبدارانہ تبصرہ پر اتحادی ممالک حیرت زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو اطلاع دی گئی ہے وہ درست نہیں ہے اور یہ باغیوں کی کہانیوں پر مبنی ہے ۔