ریاض ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا نے گذشتہ روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دی میستورا اور عادل الجبیر کی ملاقات اردن کے صدر مقام عمان کے مغرب میں بحر مردار میں عرب سربراہ کانفرنس سے قبل عرب وزراء خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام کے بحران کی تازہ ترین صورت حال، جنیوا مذاکرات سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔