اقوام متحدہ زلزلہ سے متاثر ہائیتی کی مدد کیلئے تیار:گوٹریس

اقوام متحدہ، 8 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے ہائیتی میں 5.9 شدت والے آئے زلزلے کی وجہ سے لوگوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے ۔مسٹر گوٹریس کے ترجمان نے بیان جاری کر کے کہا کہ سکریٹری جنرل 6 اکتوبر کو شمال مغربی ہائیتی میں زلزلہ کی وجہ سے لوگوں کی المناک موت اور زخمیوں کے بارے میں جاننے کے بعد کافی غمزدہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے متاثرین کے خاندانوں اور ہائیتی حکومت سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ ہم راحت رسانی کی کوششوں میں ہیٹی حکومت کو مدد کرنے کے لئے تیار ہے ۔کے شمالی شہر پورٹ ڈی پیک میں ہفتہ کی زلزلے کے جھٹکے ہیٹی کے ساتھ ساتھ پڑوسی ڈومینک جمہوریہ اور مشرقی کیوبا میں بھی محسوس کئے گئے تھے۔