ریاض ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے اقوام متحدہ انٹرنیشنل سنٹر برائے انسداد دہشت گردی کو 100 ملین ڈالرس کا عطیہ دیا ہے ۔ عرب نیوز نے یہ اطلاع دی تاہم اقوام متحدہ کے اس سنٹر سے فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں ہوا ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بان کی مون نے سوئیزرلینڈ میں شام کی خانہ جنگی پر امن مذاکرات شروع ہونے سے پہلے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل سے ملاقات کی اور اس عطیہ پر اظہار تشکر کیا ۔ سعودی عرب ابتداء سے شام کے اپوزیشن گروپ کا حامی رہا ہے ۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا یہ انسداد دہشت گردی سنٹر 2011 ء میں قائم کیا گیا ۔