اقلیتی نوجوانوں کیلئے روزگار کے بہترین مواقع

کریم نگر ۔ 3۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ اقلیتی طبقات ( مائنارٹیز ) مالیاتی کارپوریشن کے ذریعہ سال 2015 – 16 کیلئے ضلع میں ترک تعلیم کئے بیروزگار اقلیتی نوجوانوں لڑکے ، لڑکیوں سے درخواستیں طلب ہیں ۔ اقلیتی طبقات یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھ ، جین نوجوانوں کو اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ و روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ تربیت مفت اور اس کی میعاد تین تا 4 ماہ کی ہے اور یہ تربیت رہائشی ہے ۔ قیام و طعام کے ساتھ فراہم کی جائیں گی ۔ اس کیلئے اہلیت ایس ایس سی / انٹرمیڈیٹ مکمل کئے امیدوار اہل ہیں اور عمر کی حد 22 تا 35 سال ، آدھار کارڈ ، سالانہ آمدنی ، دیہی علاقوں کیلئے 1,2000 اور شہری علاقوں سے وابستہ امیدوار کو 2,5000/- تک ہو ۔ (1) اپولو میڈاسکلس ) جوبلی ہلز حیدرآباد کے دریعہ کارپوریٹ میڈیکل اسسٹنٹ ، ڈیابیٹس ایجوکیئر ، ڈائیٹ اسسٹنٹ ، ویژن ٹیکینشن ، ڈنٹل اسسٹنٹ ، کاسمیٹک میڈیکل اسسٹنٹ ، بیسک ای ایم ٹی ، فلولوٹوی ٹیکنیشن ،۔ گورنمنٹ آف انڈیا پلاسٹک انجینئرنگ ٹکنالوجی چیرلا پلی حیدرآباد کی جانب سے مشن آپریٹر ، انجکشن بلڈنگ مشن آپریٹر ، مشن آپریٹر سی این سی لیتھ ، اکسٹراکشن مشن آپریٹر ، مشن آپریٹر سی این سی سیلنگ ، ۔ گورنمنٹ آف انڈیا نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن (NAC) کریم نگر کے ذریعہ جنرل ورک سوپروائزر ، لینڈ سرویر ، پلمبر اینڈ میسن ، ڈسٹرکٹ مہیلا پرانگنم کریم نگر کے ذریعہ گارمنٹس ( برقعہ پروڈکشن فائشن ڈیزائنگ ، کمیونٹی ہیلت ورکر ( نرسنگ ) پری پرائمری ٹیچرس ٹریننگ ، SBH-RSETI سواشکتی کالج کریم نگر کے ذریعہ جنرل ای ڈی پی ، جینٹس گارمنٹ پروڈکشن ، کمپیوٹر ہارڈویر ، سیل فون ریپرنگ ، ریفریجیٹر اینڈ ایرکنڈیشنڈ ، محکمہ زراعت سے متعلقہ پیشہ وارانہ تربی ت، دودھ کی صنعت ، بھیڑ بکریوں کی افزائش ، ضلع کلکٹر کے زیراہتمام سب کلکٹر ، میونسپال کمشنر جگتیال کے ذریعہ 2 مارچ 2016 کی صبح 10.30 بجے جگتیال میں مسلم کمیونٹی ہال قلعہ گڈہ جگتیال و کلکٹریٹ آڈیٹوریم کریم نگر میں 3 مارچ کی صبح 10.30 بجے اقلیتی نوجوانوں کو اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ و روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کیلئے ٹریننگ پارٹنرس و مختلف محکمہ جات آر ڈی اوز ، میونسپال کمشنرس ، اربن ، ڈواما ، پی آر آر ای ایم دیگر محکمہ جات کے متعلقہ ہیلاس ، این جی اوز ، مسجد کمیٹی و دیگر دلچسپی رکھنے والے امیدوار اس اجلاس میں شرکت کر کے مکمل کی گئی درخواستوں کو دفتر ای مائنارٹیز روم نمبر 203 پہلی منزل ، کلکٹریٹ کامپلکس میں داخل کریں منتخبہ امیدوار 8 مارچ کو ٹریننگ کا آغاز ہوگا وہ اپنے متعلقہ سنٹرس پر رپورٹ کریں ۔ ای ڈی مائناریٹی محمد عبدالحمید نے ایک صحافتی بیان میں بتایا ۔