محبوب نگر ۔20مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیروزگار اقلیتی نوجوان حکومت کی جانب سے فراہم کئے جارہے ہیں۔قرضہ جات سے مکمل استفادہ کریں ۔ ان خیالات کا اظہار سید تقی الدین سکریٹری جے پی آئی ٹی سی و ٹی آر ایس قائد محبوب نگر نے اپنے صحافتی بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مائناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے 6کروڑ روپئے ضلع کیلئے منظور کئے گئے ہیں ۔ درخواست گذار کیلئے عمر کی حد 21سال 55سال ہونی چاہیئے ۔درخواست کے ساتھ آدھار کارڈ اور انکم سرٹیفیکٹ اور پاسپورٹ سائز فوٹوز ہونا ضروری ہے ۔ www.tsobmms.cgg.govt.in پرآن لائن کے ذریعہ درخواست داخل کریں اور ہاٹ کاپی شہری علاقوں کے لوگ میونسپلٹی میں اور دیہی علاقوں والے درخواست گذار ایم پی ڈی او کے دفتر پر داخل کرسکتے ہیں ۔ سکریٹری جے پی آئی ٹی سی نے مزید بتایا کہ یہ قرضہ جات سال 2014-15ء کے ہیں لہذا اس کی آخری تاریخ 27 مارچ ہی ہے ۔ مذکورہ تاریخ کے اندر درخواستیں داخل کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے اس ضمن میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانان تلنگانہ کیلئے چیف منسٹر مکمل سنجیدگی سے فیصلے کررہے ہیں ۔ جیسا کہ شادی مبارک اسکیم کے شرائط میں ترقی‘ اقلیتوں کیلئے مزید 100اقامتی اسکولس کے قیام کا منصوبہ ‘ غریب مسلمانوں کو مکانات کی فراہمی ‘ جامعہ نظامیہ میں جدید آڈیٹوریم کیلئے تقریباً 10کروڑ کی منظوری ‘ اردو اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا اعلان‘ اس کے علاوہ کئی ایک ایسے اقدامات ہیں جس سے صاف ظاہر ہیکہ مسلمانان تلنگانہ کیلئے کے چندر شیکھر راؤ ترقیاتی منصوبے بناتے ہوئے مسلمانوں کی پسماندگی کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ سکریٹری جے پی آئی ٹی سی نے آخر میں بیروزگار مسلم نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ریاستی حکومت کے دیئے گئے اس زرین موقع سے بھرپور استفادہ کریں ۔ انہوں نے رضاکارانہ تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس ضمن میں نوجوانوں میں شعور بیدار کریں ۔ انہوں نے مزید تفصیلات کیلئے اس نمبر پر ربط پیدا کرنے کی خواہش کی ہے ۔ 9440656603