نامزد ڈائرکٹر اشفاق رحیم خاں کا عزم
کرنول22؍فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہرمستحق شخص تک حکومت کی اسکیمات پہنچانامیراعین مقصد ہے مسلم اقلیتوںکی ترقی اورملک کی ترقی ۔ان خیالات کااظہارجناب اشفاق رحیم خان نے کیا۔شہرکرنول کی مشہورشخصیت جناب اشفاق رحیم خاں بورڈآف ڈائرکٹرس اے پی اسٹیٹ مینارٹیزفینانس کارپوریشن کے رکن کی حیثیت سے نامزدکئے گئے ہیں ،وہ اس موقعہ پرنامہ نگاروں سے بات کررہے تھے،نامہ نگاروں نے ان سے سوال کیاکہ ضلع کرنول میںاقلیتوںبالخصوص مسلم اقلیتوںکاکوئی پرسان حال نہیں ہے،اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے دفترمیں رشوت خوری عروج پرہے،کسی مستحق شخص کوکوئی صحیح اسکیم سے فائدہ نہیں ہورہاہے،طلبہ کئی سالوں کی اسکالرشپ سے محروم ہیں،بینک لنک لون سے مسلمان پریشان ہیں،جی اونمبر101سے مسلمان بری طرح متأثرہورہے ہیں،ایسے میںمسلم اقلیتوںکے ساتھ آپ کاکیاتعاون رہے گا؟اقلیتوںبالخصوص مسلم اقلیتوں کی ترقی کے لئے آپ کیااقدامات کریںگے؟انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میراعین مقصدمسلم اقلیتوں کی خدمت ہے،ضلع کرنول کے تمام اقلیتوں تک حکومت کی اسکیمات کوعام کیاجائے گا،اشفاق رحیم خان نے کہاکہ حکومت تواسکییمات کااعلان کرتی ہے،لیکن سینکڑوں لوگ ناواقفیت کی وجہ سے استفادہ سے محروم رہ جاتے ہیں،ضلع کرنول کے ہراقلیتی فردتک اسکیمات کی تفصیلات پہنچائی جائیں گی،جس سے استفادہ آسانی ہوگا،انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع میں سینکڑوں افرادبے روزگاری کاشکار ہیں،ہزاروں طلبہ ایسے ہیں جن کوآج تک اسکالرشپ نہیں ملی ہے،اشفاق رحیم خان نے کہاکہ ضلع کرنول کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام قرضخواہوں کووقت پرقرضہ جات اورطلبہ کوتعلیمی ادارے بندہونے سے قبل اسکالرشپ جاری کروانے کی کوشش کی جائے گی۔ان سے سوال کیاگیاکہ حکومت نے مالیاتی سال 2013-14میں اقلیتوں کی ترقی کے لئے1027کروڑروپئے بجٹ کااعلان کیاتھا،اس میں سے 750کروڑروپئے جاری کے گئے تھے،
لیکن اب تک صرف475کروڑروپئے ہی خرچ کئے گئے ہیں،جبکہ مالیاتی سال ختم ہونے کوہے ، بقیہ بجٹ کیسے خرچ کیاجائے گا؟انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ مارچ کے اواخرتک کسی نہ کسی طرح مکمل بجٹ خرچ کرنے کی تدابیراختیارکی جارہی ہیں،جس کے لئے عوام کاتعاون بھی ضروری ہے،انہوں نے کہاکہ باہمی تعاون کی بہت ہی اہمیت ہے، ضلع کرنول کے تمام اقلیتی بھائیوں سے امیدظاہرکی کہ وہ ہرمعاملہ میں تعاون کریں گے۔اشفاق رحیم خان نے مزیدکہاکہ میرے لئے بورڈآف ڈائرکٹرس میں رکنیت نامزدکرنے میں رکن پارلیمنٹ حلقۂ کرنول و مملکتی مرکزی وزیرریلوے مسٹرسوریہ پرکاش ریڈی کاتعاون ہے،انہوں نے ان کے والدسابق وزیراعلی آندھراپردیش آنجہانی کوٹلہ وجئے بھاسکرریڈی کے سلسلہ میں کہاکہ وہ مسلمانوں کے ہمدردتھے،مسلم اقلیتوں کی ترقی کے خواہاں تھے، ان کے فرزندکوٹلہ جئے پرکاش ریڈی میںبھی وہی خوبیاںہیں،انہوں نے اس موقعہ پرجیاسوریہ پرکاش ریڈی کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا،انہوں نے کہاکہ میںمسٹرسوریہ پرکاش ریڈی کاتعاون حاصل کرتے ہوئے ان کے والدآنجہانی کوٹلہ وجئے بھاسکرریڈی کے خوابوں کوپوراکرنے کی کوشش کروں گا۔