اقلیتی فینانس کارپوریشن سے قرض منظور کرانے کا جھانسہ

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اقلیتی فینانس کارپوریشن اور دیگر طبقات جیسے ایس سی ، ایس ٹی اور بی سیز کے لیے قرض فراہم کرنے کا جھانسہ دینے والی دلسکھ نگر کی ایک فرم کے خلاف تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود و مینجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن ایم جے اکبر نے ولایت حسین جنرل مینجر اقلیتی کارپوریشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس ادارہ کے بارے میں تفصیلات اکھٹا کر کے تحقیقات کریں ۔ اس سلسلہ میں ولایت حسین نے ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی ۔ جس کا ایف آئی آر نمبر 275/2015 ہے ۔ انسپکٹر پولیس ایل بی نگر نے غریب اقلیتوں اور دیگر طقبات کو دھوکہ دینے کی پاداش میں ٹی موسس جیاکر کو گرفتار کیا ہے ۔۔