کریم نگر میں افتتاحی پروگرام سے رکن پارلیمان بی ونود کمار کا خطاب
کریم نگر 31 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں تعلیم یافتہ اقلیتی طلباء کو تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے منعقدہ گروپ II تحریری امتحان کے لئے مفت کوچنگ پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کریم نگر رکن پارلیمنٹ بوئن پلی ونود کمار نے یہ بات کہی۔ پیر کی شام مقامی اُردو بھون میں منعقدہ اقلیتی طلباء کے گروپ II کوچنگ کے افتتاحی پروگرام میں رکن پارلیمنٹ کریم نگر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ ریاستی سطح پر تمام اضلاع میں تین ماہ تک اقلیتی طلباء کو گروپ II تربیتی پروگرامس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے لئے ہر ضلع کو فی کس 10 لاکھ روپئے کے حساب سے مختص کئے گئے۔ ضلع میں 100 امیدواروں کو گروپ II کوچنگ کلاسیس تمام مضمون کے فیکلٹی کے ساتھ کلاسیس کے انعقاد کے لئے انتظامات کئے گئے۔ تعلیم یافتہ اقلیتی طلباء کو یہ ایک نایاب موقع ہے۔ ایس سی طلباء کو امبیڈکر بھون میں 1.6 لاکھ روپئے سے 100 امیدواروں کو گروپ 2 امتحان کے لئے کوچنگ کلاسیس کی شروعات کی گئی۔ اس اثناء میں ہوئے ایس آئی کے امتحانات میں اس 100 طلباء میں 36 طلباء کا ایس آئی کے پوسٹ کے لئے تقرر عمل میں آیا۔ جلد ہی اقلیتی طلباء کے لئے مستقل گروپ II امتحانات کے لئے رہائشی کوچنگ سنٹر کا قیام کیا جائے گا۔ اقلیتی طلباء کے لئے 8 اقامتی انگلش میڈیم اسکولس کو حکومت ضلع کو منظور کی ہے۔ ان اسکولوں میں انگلش میڈیم کی تدریس کے ساتھ بہترین قیام و طعام کی سہولت کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔ ہر طالب علم پر سالانہ 80 ہزار روپئے خرچ کررہی ہے۔ 08 اسکولوں میں اب تک 3935 داخلوں کے لئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ریاست سے زیادہ سے زیادہ افراد آئی اے ایس، آئی پی ایس کو تیار کرنے ریاستی سطح پر اہلیت کا امتحان منعقد کرکے دہلی میں اُن کی خواہش کے مطابق کوچنگ سنٹرس ہیں۔ مفت تربیت دینے کے لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کہاکہ سپتاگیری کالونی میں اقلیتی طلباء کو مستقل گروپ II مفت کوچنگ سنٹر کے انعقاد کے لئے بلڈنگ کی تعمیر کی جائے گی۔ ٹریننگ سنٹر طلباء کے لئے درکار کتابیں، اسٹڈی میٹریل فراہم کئے جائیں گے۔ تجربہ کار فیکلٹی کے ذریعہ کلاس کا انعقاد کرکے بہترین نتائج حاصل کرنے کی خواہش کی۔ اس پروگرام میں رکن قانون ساز کونسل این لکشمن راؤ، چپہ ڈنڈی رکن اسمبلی بی شوبھا، ڈی ایم ڈبلیو او ڈی ڈی محمد علی، ای ڈی میناریٹی محمد سرور میاں، او ایس ڈی ایم اے مجید، میونسپل فلور لیڈر ٹی آر ایس عارف احمد، زیڈ پی معاون ممبر جمیل الدین و دیگر نے شرکت کی۔