بیدر۔24؍فروری۔(سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) ڈسٹر کٹ منیجر کرناٹک مائناریٹی ڈیولپمنٹ کارپویشن لمیٹیڈ بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ کرنا اقلیتی ڈیولپمنٹ کارپوریشن ضلع بیدر کی جانب سے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے مسلم‘ عیسائی‘ بدھ ‘جین اور پارسی طبقات کے طلباء کو سال2015-16ء میں کرناٹک ایگزامنیشن اتھاریٹی ( کے ای اے) کی جانب سے منعقد کئے جانے والے (CET)کامن انٹرنس ٹسٹ کی توسط سے پروفیشنل کورسیس میں داخلہ حاصل کرنے والے پی سی ایم بی کورس میںزِیر ِ تعلیم طلباء کو کے ای اے کی جانب سے مقررہ سالانہ فیس کے مطابق کارپوریشن کی جانب سے آر یو تعلیمی قرض اسکیم میں قرض کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ موبائیل 9342794258پر کریں ۔