نیالکل ۔ 10 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے اقلیتی قائدین چیرمین گلوبل ڈیولپرس سید واجد حقانی ‘ سید رحمت علی کی زیر قیادت ایک وفد نے عبدالوحید نائب صدرنشین تلنگانہ میناریٹیز فینانس کارپوریشن سے ملاقات کر کے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے اردو میڈیم ‘ انگلش میڈیم زیر تعلیم مسلم طلبا کے لئے گرمائی تعطیلات میں خصوصی فنی تربیت اردو کلاسیس بنیادی تعلیمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر اور بے روزگار مسلم نوجوانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کے متعلق نمائندگی کی ‘ جس پر عبدالوحید نائب صدرنشین میناریٹیز فینانس نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میںاردو کلاسیس کوچنگ کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرکی منظوری عمل میں لائی ۔ اس موقع پر محمد نثار احمد ‘سید رحمت علی سیول کنٹراکٹر محمد افروز ‘ ابھیشک‘ رحیم غوری و دیگر اقلیتی قائدین موجود تھے ۔
مدرسہ امداد العلوم چلرگی
بچکنڈہ میں جلسہ قومی یکجہتی
بچکنڈہ ۔ 10 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولوی محمود کے بموجب 13؍ اپریل ہفتہ کو صبح 9 تا ظہر مدرسہ امداد العلوم چلرگی میں جلسہ قومی یکجہتی و استقبال رمضان کا انعقاد عمل میں لا یا جا رہاہے جس کی صدارت مفتی غیاث الدین رحمانی صدر جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھرا کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا سید احمد ومیض ندوی حیدرآباد ‘ مولانا عبدالناصدر مظاہری محبوب نگر ‘ مولانا سید بشیر احمد اشرف حسامی شرکت کریں گے ۔ مہمان برادران وطن جکل رکن اسمبلی ہنمنت سندے ‘سابق رکن اسمبلی جکل گنگارام ‘ سری بھاسکر شرما (کاشی) بانسواڑہ ‘ ڈاکٹر سرینواس پرساد ایریا ہاسپٹل بانسواڑہ شرکت کریں گے۔