اقلیتی اقامتی اسکول ونپرتی کی 150 طالبات کی صحت متاثر

آئرن ادویات کے استعمال پر دست اور پیٹ درد کی شکایت، سابق ایم ایل اے چناریڈی نے عیادت کی

ونپرتی۔/6 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول برائے اناث ونپرتی کے طالبات آئرن گولیوں کے استعمال کے بعد دست ، پیٹ درد کی شکایت کرنے پر سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بروزمنگل شام کو ساتویں، آٹھویں جماعت کے 150 طالبات میں خون کی کمی دور کرنے کے ادویات اسٹاف نرس نارائنما نے دی۔ ادویات استعمال کرنے والی طالبات کو پیٹ میں درد اور قئے ہونا شروع ہوئے۔ ایک کے بعددیگرے 58 طالبات اسکول پرنسپل سے شکایت کرنے پر اسکول پرنسپل پرکاش نے فوری حرکت میں آکر سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔ رات تک 91 طالبات کا ہاسپٹل میں علاج کیا گیا۔ آج صبح 70 طالبات کو ڈسچارج کیا ۔ باقی طالبات کا ابھی بھی علاج کیا جارہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی میناریٹی ویلفیر آفیسرجاکت، ریسیڈنشیل اسکول ڈی ایل سی غلام حسین ، سی آئی سوریا نائیک نے طالبات کی عیادت کی۔ سابق ایم ایل اے چناریڈی نے ہاسپٹل پہنچ کر طالبات کی عیادت کی اور ڈکٹروں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی اور طالبات کے سرپرستوں سے بات چیت کی۔ بعد ازاں میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل پرکاش ، کانگریس پارٹی ضلع صدر قمر میاں، سید اختر، محمد انیس، محمد بابا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔