نلگنڈہ ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : اقلیتی اقامتی ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام چلائے جانے والے اسکولوں میں پانچویں جماعت میں داخلہ کے لیے انٹرنس امتحان میں 2085 آن لائن درخواستیں حاصل ہوئی تھی جن میں مسلمان 510 ، غیر مسلم و دیگر طبقات 1575 درخواستیں شامل ہیں ۔ آج ہوئے امتحان میں 301 اقلیتی ، دیگر طبقات 1415 طلباء وطالبات نے حصہ لیا ۔ 369 طلبہ غیر حاضر رہے ۔ ضلع بھونگیر یادادری میں جملہ 930 درخواستیں حاصل ہوئی تھی امتحان میں 566 طلباء وطالبات نے ہی شرکت کی ۔ جن میں 90 مسلم 470 نان مسلم اور دیگر طلبہ 364 غیر حاضر رہے ۔ ضلع سوریا پیٹ کے 4 اسکولوں میں جملہ 328 مسلم 874 دیگر طبقہ کی درخواستیں داخل ہوئی جن میں 229 مسلم 773 دیگر طبقات جملہ 1002 طلباء وطالبات نے ہی امتحان میں شرکت کی ۔ یہ بات ضلع کوآرڈینٹر جناب جمیل احمد صدیقی نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ضلع نلگنڈہ میں سوسائٹی کی جانب سے جملہ 13 اقامتی اسکولس اور 2 جونیر کالج قائم کئے گئے ہیں آج پانچویں جماعت میں داخلوں کے لیے سوسائٹی سکریٹری کی ہدایت پر انٹرنس ٹسٹ کا اہتمام کیا گیا جن میں اقلیتوں کی قابل لحاظ تعداد شریک نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کو مقرر کردہ نشستوں کو مکمل کرلیا جائے گا جب کہ دیگر طبقات کو فراہم کردہ نشستوں میں طلباء وطالبات کی قابل لحاظ تعداد نے شرکت کی